حدیث نمبر: 1438
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خبردار رہو کہ کوئی مرد کسی شادی شدہ عورت کے پاس رات کو نہ رہے مگر یہ کہ اس عورت کا خاوند ہو یا اس کا محرم ہو ۔
حدیث نمبر: 1439
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم عورتوں کے پاس جانے سے بچو ۔ ایک انصاری شخص بولا کہ یا رسول اللہ ! دیور کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیور تو موت ہے ۔ ( یعنی اصل خطرہ تو دیور سے ہے ) ۔ سیدنا لیث بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ حدیث میں جو آیا ہے کہ دیور موت ہے ، تو دیور سے مراد خاوند کے عزیز اور اقربا ہیں جیسے خاوند کا بھائی یا اس کے چچا کا بیٹا ( خاوند کے جن عزیزوں سے عورت کا نکاح کرنا درست ہے ، وہ سب دیوروں میں داخل ہیں ، ان سے پردہ کرنا چاہئے سوائے خاوند کے باپ یا داد یا اس کے بیٹے کے کہ وہ محرم ہیں اور ان سے پردہ نہیں )