کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: عورتوں کو اپنی ضروریات کے لئے باہر نکلنے کی اجازت ۔
حدیث نمبر: 1435
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب ہمیں پردے کا حکم ہوا ، اس کے بعد سودہ رضی اللہ عنہا حاجت کو نکلیں اور وہ ایک موٹی عورت تھیں ، جو سب عورتوں سے موٹاپے میں نکلی رہتیں اور جو کوئی ان کو پہچانتا تھا ، اس سے چھپ نہ سکتیں تھیں ( یعنی وہ پہچان لیتا ) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو دیکھا اور کہا کہ اے سودہ ! اللہ کی قسم تم اپنے آپ کو ہم سے چھپا نہیں سکتیں ، اس لئے سمجھو کہ تم کیسے نکلتی ہو ؟ یہ سن کر وہ لوٹ کر آئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں رات کا کھانا کھا رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک ہڈی تھی اتنے میں سودہ آئیں اور انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں نکلی تھی تو عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے ایسے ایسے کہا ۔ اسی وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کی حالت ہوئی ، پھر وہ حالت جاتی رہی اور ہڈی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ہی میں تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو رکھا نہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں حاجت کے لئے نکلنے کی اجازت ملی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1435