کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: پردے کا حکم آ جانے کے بعد عورتوں کے ( کھلے منہ ) نکلنے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1434
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رات کو حاجت کے لئے ان مقامات کی طرف ( قضاء حاجت کے لئے ) جاتیں ، جو مدینہ کے باہر تھے اور وہ صاف اور کھلی جگہ میں تھے ۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کرتے تھے کہ اپنی عورتوں کو پردہ میں رکھئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ کا حکم نہ دیتے ۔ ایک دفعہ ام المؤمنین سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا رات کو عشاء کے وقت نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو آواز دی اور کہا کہ اے سودہ بنت زمعہ ! ہم نے تمہیں پہچان لیا ۔ اور یہ اس واسطے کیا کہ پردہ کا حکم اترے ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا پھر اللہ تعالیٰ نے پردے کا حکم نازل فرما دیا ۔