کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بچوں کو سلام ( کرنا ) ۔
حدیث نمبر: 1431
ابوعبداللہ آصف
´سیار کہتے ہیں کہ` میں ثابت بنانی کے ساتھ چل رہا تھا ، وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا اور حدیث بیان کی کہ وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا رہے تھے ، بچوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے ، بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سلام کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1431