کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تین آدمیوں میں سے دو آدمیوں کی الگ اور آہستہ بات چیت کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1430
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم تین آدمی ہو تو تم میں سے دو تیسرے شخص کو الگ کر کے آہستہ سے بات نہ کریں ، یہاں تک کہ تم سے اور لوگ بھی ملیں ۔ اس لئے کہ اس ( تیسرے شخص کو ) رنج ہو گا ۔ ( ممکن ہے کہ وہ ان دونوں سے بدگمان ہو جائے )
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1430