کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اجازت لینے کے وقت ( گھر میں ) جھانکنا منع ہے ۔
حدیث نمبر: 1424
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کی روزن ( سوراخ ) سے جھانکا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں لوہے کا آلہ ( کنگھا ) تھا ، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر کھجا رہے تھے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو فرمایا کہ اگر میں جانتا کہ تو مجھے دیکھ رہا ہے تو میں تیری آنکھ کو کونچتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اذن اسی لئے بنایا گیا ہے کہ آنکھ بچے ( یعنی پرائے گھر میں جھانکنے سے اور یہ حرام ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1424