کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سوار کا پیدل کو اور کم لوگوں ( کی جماعت ) کا زیادہ لوگوں ( کی جماعت ) کو سلام کرنا ۔
حدیث نمبر: 1420
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سوار پیدل کو سلام کرے ، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے پر سلام کرے اور کم لوگ زیادہ لوگوں پر سلام کریں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1420