کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: کسی آدمی کا کسی آدمی کو ” یا بنی “ کہنا ( اے میرے بیٹے ) ۔
حدیث نمبر: 1415
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے پوچھا ، آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیٹا تو اس رنج میں کیوں ہے ؟ وہ تجھے نقصان نہ دے گا ۔ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ پانی کی نہریں اور روٹی کے پہاڑ ہوں گے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اسی سبب سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذلیل ہو گا ۔