کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مندرجہ بالا نام رکھنے کی اجازت کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1412
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا کہ یعلیٰ ، برکت ، افلح ، یسار اور نافع اور ان جیسے نام رکھنے سے منع کر دیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چپ ہو رہے اور کچھ نہیں فرمایا ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا ۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کرنا چاہا ، اس کے بعد چھوڑ دیا اور منع نہیں کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1412