حدیث نمبر: 1410
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے غلاموں کے یہ چار نام رکھنے سے منع فرمایا افلح ، رباح ، یسار ، اور نافع ۔
حدیث نمبر: 1411
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کو چار کلمات سب سے زیادہ پسند ہیں ۔ ( ( سبحان اللہ ، الحمدللہ ، لا الٰہ الا اللہ ، ) ) اور ( ( اللہ اکبر ) ) ۔ ان میں سے جس کو چاہے پہلے کہے ، کوئی نقصان نہ ہو گا ۔ اور اپنے غلام کا نام یسار ، رباح ، نجیح ( اس کے وہی معنی ہیں جو افلح کے ہیں ) اور افلح نہ رکھو ، اس لئے کہ تو پوچھے گا کہ وہ وہاں ہے ( یعنی یسار یا رباح یا نجیح یا افلح ) وہ وہاں نہیں ہو گا تو وہ کہے گا نہیں ہے ۔ یہ صرف چار ہیں تم مجھ پر ان سے زیادہ نہ کرنا ۔