کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: عورت کو اپنے سر میں جوڑ لگانے پر سختی کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1384
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورت کو اپنے سر میں جوڑ لگانے سے سختی سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1384
حدیث نمبر: 1385
ابوعبداللہ آصف
´حمید بن عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ` انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما سے سنا ، جس سال کہ حج کیا ، انہوں نے منبر پر کہا اور بالوں کا ایک چوٹیلا اپنے ہاتھ میں لیا ، جو غلام کے پاس تھا کہ اے مدینہ والو ! تمہارے عالم کہاں ہیں ؟ میں نے رسول اللہ اسے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے منع کرتے تھے ( یعنی جوڑ لگانے سے ) اور فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل اسی طرح تباہ ہوئے جب ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیا ( یعنی عیش عشرت اور شہوت پرستی میں پڑ گئے اور لڑائی سے دل چرانے لگے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1385