حدیث نمبر: 1368
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے ایک گدیلا ( گدے کے اوپر کا کپڑا ) خریدا ، جس میں تصویریں تھیں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر کھڑے رہے اور اندر داخل نہ ہوئے ۔ میں نے پہچان لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے مبارک پر رنج ہے ۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں اللہ اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتی ہوں ، میرا کیا گناہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ گدیلا کیسا ہے ؟ میں نے کہا کہ میں نے اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹھنے اور تکیہ لگانے کے لئے خریدا ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنہوں نے یہ تصویریں بنائیں ان کو عذاب ہو گا اور ان سے کہا جائے گا کہ ان میں جان ڈالو ۔ پھر فرمایا کہ جس گھر میں تصویریں ہوں ، وہاں فرشتے نہیں آتے ۔ اور ایک روایت میں ہے کہ میں نے اس کے دو تکیے بنالئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر گھر میں آرام فرماتے تھے ۔