کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ایک آدمی اکڑ کر چلنے میں اپنے آپ پر اترا رہا تھا ( تو وہ زمین میں ) ، دھنسا دیا گیا ۔
حدیث نمبر: 1362
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص اپنے بالوں اور چادر ( تہبند ) پر اتراتے ہوئے جا رہا تھا ، آخر کار وہ زمین میں دھنسا دیا گیا ۔ پھر وہ قیامت تک اسی میں اترتا رہے گا ( شاید وہ شخص اسی امت میں ہو اور صحیح یہ ہے کہ اگلی امت میں تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1362