کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تین شخصوں سے اللہ تعالیٰ بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر ( رحمت ) کرے گا ۔
حدیث نمبر: 1360
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین آدمیوں سے نہ بات کرے گا ، نہ ان کی طرف ( رحمت کی نگاہ سے ) دیکھے گا ، نہ ان کو ( گناہوں سے ) پاک کرے گا اور ان کو دکھ کا عذاب ہو گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار یہی فرمایا تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ برباد ہو گئے وہ لوگ اور نقصان میں پڑے ، یا رسول اللہ ! وہ کون لوگ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک تو اپنی ازار ( تہبند ، پاجامہ ، پتلون ، شلوار وغیرہ ) کو ( ٹخنوں سے نیچے ) لٹکانے والا ، دوسرا احسان کر کے احسان کو جتلانے والا اور تیسرا جھوٹی قسم کھا کر اپنے مال کو بیچنے والا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1360