کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آدھی پنڈلی تک چادر اوپر اٹھا کر رکھنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1358
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرا اور میری چادر لٹک رہی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبداللہ ! اپنی چادر اونچی کر ۔ میں نے اٹھا لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور اونچی کر ۔ میں نے اور اونچی کی ۔ پھر میں ( اپنی تہبند کو ) اٹھا کر ہی رکھتا تھا ، یہاں تک کہ لوگوں نے پوچھا کہ کہاں تک اٹھانی چاہئے ؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نصف پنڈلی تک ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1358