کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: بالوں کے رنگنے اور ( بڑھاپے میں ) بالوں کی سفیدی کے رنگ کو تبدیل کرنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1347
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوقحافہ رضی اللہ عنہ جس سال مکہ فتح ہوا آئے اور ان کا سر اور ان کی داڑھی ثغامہ کی طرح سفید تھی ( ثغامہ ایک سفید گھاس کا نام ہے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو اور سیاہ رنگ سے بچو ۔