کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ” قسی “ اور ” معصفر “ ( کپڑے ) اور سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1344
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسی ( ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے ) اور کسم میں رنگا ہوا کپڑا پہننے سے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1344
حدیث نمبر: 1345
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسم کے رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ یہ کافروں کے کپڑے ہیں ان کو مت پہن ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1345