حدیث نمبر: 1341
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو سفر میں ریشمی قمیض پہننے کی اجازت دی ، اس وجہ سے کہ ان کو خارش ہو گئی تھی یا کچھ اور مرض تھا ۔ ایک روایت میں ہے کہ ان دونوں نے جوؤں کی شکایت کی تھی ۔