کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ریشم کی قباء پہننے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1340
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز ریشم کی قباء پہنی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تحفہ میں آئی تھی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وقت اتار ڈالی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیج دی ۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے تو یہ اتار ڈالی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے منع کر دیا ہے ۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! جس چیز کو آپ نے ناپسند کیا وہ مجھ کو دی ، میرا کیا حال ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمہیں پہننے کو نہیں دی بلکہ اس لئے دی کہ تم اس کو بیچ ڈالو ۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دو ہزار درہم میں بیچ ڈالی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1340