کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ سے ڈرنے والے کے لئے ریشمی قباء لائق نہیں ۔
حدیث نمبر: 1337
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی قباء تحفہ میں آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پہنا اور نماز پڑھی ، پھر نماز سے فارغ ہو کر اس کو زور سے اتارا جیسے اس کو برا جانتے ہیں پھر فرمایا کہ یہ پرہیزگاروں کے لائق نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1337