کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جس ( آدمی ) نے دنیا میں ریشمی لباس پہنا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا ۔
حدیث نمبر: 1336
ابوعبداللہ آصف
´خلیفہ بن کعب ابوذر بیان کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ خطبہ پڑھتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اے لوگو ، خبردار رہو ! اپنی عورتوں کو ریشمی کپڑے مت پہناؤ ، کیونکہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ حریر ( ریشمی کپڑا ) مت پہنو کیونکہ جو کوئی دنیا میں پہنے گا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا ۔