کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: برتن کو ڈھانپو اور مشک کا منہ بند کرو ۔
حدیث نمبر: 1281
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب رات ہو جائے یا فرمایا کہ تم شام کرو تو اپنے بچوں کو ( گھروں میں ) روک لو کیونکہ اس وقت شیطان پھیل جاتے ہیں ۔ پھر جب کچھ رات گذر جائے تو بچوں کو چھوڑ دو اور اللہ کا نام لے دروازے بند کر دو کیونکہ شیطان بند دروازے نہیں کھولتا ۔ اور اللہ کا نام لے کر اپنے مشکیزوں کا بندھن باندھ دو اور اپنے برتنوں کو ڈھانک لو اللہ کا نام لے کر ۔ ( اگر برتن ڈھانکنے کے لئے اور کچھ نہ ملے سوا اس کہ ) ان برتنوں کے اوپر کوئی چیز چوڑائی میں رکھو ( تو وہی رکھ دو ) اور اپنے چراغوں کو بجھا دو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1281
حدیث نمبر: 1282
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : برتن ڈھانپ دو اور مشک بند کر دو ، اس لئے کہ سال میں ایک رات ایسی ہوتی ہے جس میں وبا اترتی ہے ۔ پھر وہ وبا جو برتن کھلا پاتی ہے یا مشک کھلی پاتی ہے ، اس میں اتر جاتی ہے ۔ اور ایک روایت میں ہے کہ لیث ( راوی ) نے کہا کہ ہمارے ہاں عجم میں ” کانون اول “ ( یعنی دسمبر ) میں لوگ اس سے بچتے ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1282