کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1258
ابوعبداللہ آصف
´ابوعبید مولیٰ ابن ازہر سے روایت ہے کہ` انہوں نے عید کی نماز سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ پڑھی ۔ کہتے ہیں کہ پھر میں نے علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کے ساتھ نماز ( عید ) پڑھی ، انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی ۔ پھر لوگوں کو خطبہ سنایا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرمایا ہے تو ( تین دن کے بعد ) مت کھاؤ ( بلکہ تین دن تک کھاؤ اور خیرات بھی کرو ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1258