کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: دو مینڈھوں کی قربانی جو سفید و سیاہ سینگوں والے ہوں ، اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا اور ( ( بسم اللہ اور اللہ اکبر ) ) کہنا ۔
حدیث نمبر: 1256
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سفید اور سیاہ ، سینگ دار تھے ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دست مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا اور یہ کہ ( ذبح کے وقت ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پاؤں ان کی گردن پر رکھے ہوئے تھے ۔ اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ذبح کے وقت ) بسم اللہ اللہ اکبر کہا ۔