کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جس نے قربانی کا جانور نماز ( عید ) سے پہلے ذبح کر دیا ، وہ اس کی قربانی نہیں ۔
حدیث نمبر: 1253
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ سب سے پہلے جو کام ہم اس دن کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ( عید کی ) نماز پڑھتے پھر ( گھر کو ) لوٹ کر قربانی کرتے ہیں ۔ تو جو کوئی ایسا کرے وہ ہمارے طریقہ پر چلا اور جو ( نماز سے پہلے ) ذبح کرے تو وہ گوشت ہے جس کو اس نے اپنے گھر والوں کے لئے تیار کیا ( اور وہ ) قربانی نہ ہو گی ۔ اور سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ ذبح کر چکے تھے ۔ وہ بولے کہ میرے پاس ( ایک برس سے کم کا ) ایک جذعہ ہے جو مسنہ ( ایک برس سے زیادہ عمر کے دوندے ) سے بہتر ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اس کو ذبح کر لے اور تیرے بعد کسی کو جائز نہیں ہے ۔