کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ( جب ذوالحجہ کے شروع کے ) دس دن آ جائیں اور کوئی قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے ۔
حدیث نمبر: 1251
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کے پاس ذبح کرنے کے لئے جانور ہو اور ذی الحجہ کا چاند نظر آ جائے تو اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے ، جب تک قربانی نہ کر لے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1251