کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بدعات والے کام مردود ہیں ۔
حدیث نمبر: 1237
ابوعبداللہ آصف
´سعد بن ابراہیم کہتے ہیں کہ` میں نے قاسم بن محمد سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جس کے تین گھر ہیں اور اس نے ہر گھر میں ثلث ( تیسرے حصے ) کی وصیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکان میں تین ثلث اکٹھے کئے جائیں گے ۔ پھر کہا کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ایسا کام کرے جس کے ( کرنے کے ) لئے ہمارا حکم نہ ہو ( یعنی دین میں ایسا نیا عمل نکالے ) تو وہ مردود ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1237