کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کی رسی کو پکڑے رکھنے کا حکم اور تفرقہ بازی سے باز رہنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1236
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے تین باتوں کو پسند کرتا ہے اور تین باتوں کو ناپسند ۔ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور اس کی رسی ( کتاب و سنت ) کو سب مل کر پکڑے رہو اور پھوٹ مت ڈالو اور اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے بےفائدہ بک بک کرنے کو ، کثرت سوال کو ( یعنی ان مسائل کا پوچھنا جن کی ضرورت نہ ہو یا ان باتوں کا جن کی حاجت نہ ہو یا جن کا پوچھنا دوسرے کو ناگوار گزرے ) اور مال و دولت تباہ کرنے کو ( ناپسند کرتا ہے جیسے بدعات میں ، شراب نوشی ، جوا ، سگریٹ ، پتنگ اور آتش بازی وغیرہ میں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1236