کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اس آدمی کے بارے میں جو امت کے اتفاق کو بگاڑے جبکہ امت متحد و متفق تھی ۔
حدیث نمبر: 1234
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ فتنے اور فساد قریب ہیں ۔ پھر جو کوئی اس امت کے اتفاق کو بگاڑنا چاہے وہ جو کوئی بھی ہو ، اس کو قتل کر دو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1234