کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حق تلفی پر صبر کا حکم ۔
حدیث نمبر: 1230
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انصار میں سے ایک شخص نے الگ ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کیا آپ مجھے بھی فلاں شخص کی طرح عامل ( گورنر یا محصل ) نہیں بنائیں گے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد تمہاری حق تلفی ہو گی تو صبر کرنا ، یہاں تک کہ مجھ سے حوض کوثر پر ملو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1230