کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: امراء کے کردار کو برا کہنا اور جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں ، ان کے ساتھ لڑائی نہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 1229
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پر ایسے امیر مقرر ہوں گے جن کے تم اچھے کام بھی دیکھو گے اور برے بھی ۔ پھر جو کوئی برے کام کو برا جانے وہ گناہ سے بچا اور جس نے برا کہا وہ بھی بچا ، لیکن جو راضی ہوا اور اسی کی پیروی کی ( وہ تباہ ہوا ) ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم ان سے لڑیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں ، جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں ۔ برا کہا یعنی دل میں برا کہا اور دل سے برا جانا ۔ ( گو زبان سے نہ کہہ سکے ) ۔