حدیث نمبر: 1228
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے بہتر حاکم وہ ہیں جن کو تم چاہتے ہو اور وہ تمہیں چاہتے ہیں اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور تم ان کے لئے دعا کرتے ہو ۔ اور تمہارے برے حاکم وہ ہیں جن کے تم دشمن ہو اور وہ تمہارے دشمن ہیں ، تم ان پر لعنت کرتے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہیں ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم ایسے برے حاکموں کو تلوار سے دفع نہ کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز کو قائم کرتے رہیں ۔ اور جب تم اپنے حاکموں کی طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات دیکھو ، تو ان کے اس عمل کو برا جانو لیکن ان کی اطاعت سے باہر نہ ہو ( یعنی بغاوت نہ کرو ) ۔