کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: امراء کی اطاعت کرنی چاہیئے اگرچہ انہوں نے حقوق کو روک رکھا ہو ۔
حدیث نمبر: 1227
ابوعبداللہ آصف
´وائل الحضرمی کہتے ہیں کہ` سلمہ بن زید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ہمارے امیر ایسے مقرر ہوں جو اپنا حق ہم سے طلب کریں اور ہمارا حق نہ دیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعراض فرمایا ( یعنی جواب نہ دیا ) پھر پوچھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر جواب نہ دیا ۔ پھر دوسری یا تیسری مرتبہ پوچھا ، تو اشعث بن قیس نے سلمہ رضی اللہ عنہ کو گھسیٹا اور کہا کہ سنو اور اطاعت کرو ۔ ان پر ان کے اعمال کا بوجھ ہے اور تم پر تمہارے اعمال کا ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اشعث بن قیس نے انہیں گھسیٹا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سنو اور اطاعت کرو ۔ ان کے اعمال ان کے ساتھ ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے ساتھ ہیں ۔