کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جب گناہ کا حکم کیا جائے ، تو نہ سننا چاہیئے اور نہ ماننا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 1226
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمان پر ( حاکم کی بات کا ) سننا اور ماننا واجب ہے خواہ اس کو پسند ہو یا نہ ہو مگر جب گناہ کا حکم کیا جائے ، تو نہ سننا چاہئے نہ ماننا چاہئے ۔