کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو ( حاکم ) اللہ تعالیٰ کی کتاب کے موافق عمل کرے ، اس کی بات سننا اور اطاعت کرنی چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 1224
ابوعبداللہ آصف
´یحییٰ بن حصین کی دادی ام حصین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں حج کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی باتیں فرمائیں ۔ پھر میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اگر تمہارے اوپر ہاتھ پاؤں کٹا ، کالا غلام بھی امیر ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے موافق تم کو چلانا چاہے ، تو اس کی بات کو سنو اور اس کی اطاعت کرو ۔