حدیث نمبر: 1223
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے میری اطاعت کی ، اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی ، اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور جو کوئی حاکم کی اطاعت کرے ( جس کو میں نے مقرر کیا ) ، تو اس نے میری اطاعت کی اور جس نے اس کی نافرمانی کی ، اس نے میری نافرمانی کی ۔