کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: درخت کے نیچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” نہ بھاگنے “ پر بیعت لی تھی ۔
حدیث نمبر: 1216
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم حدیبیہ کے دن ایک ہزار چار سو آدمی تھے اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑے ہوئے شجرہ رضوان کے نیچے تھے اور وہ سمرہ کا درخت تھا ( سمرہ ایک جنگلی درخت ہے جو ریگستان میں ہوتا ہے ) اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شرط پر بیعت کی کہ ہم نہ بھاگیں گے اور یہ بیعت نہیں کی کہ مر جائیں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1216
حدیث نمبر: 1217
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سالم بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اصحاب شجرہ کے بارے میں پوچھا کہ وہ کتنے آدمی تھے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر ہم لاکھ آدمی ہوتے تب بھی ( وہاں کا کنواں ) ہمیں کافی ہو جاتا ( کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے اس کا پانی بہت بڑھ گیا تھا ) ہم پندرہ سو آدمی تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1217
حدیث نمبر: 1218
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اصحاب شجرہ تیرہ سو آدمی تھے اور ( قبیلہ ) اسلم کے لوگ مہاجرین کا آٹھواں حصہ تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1218