کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو چیز امراء ( مال غنیمت سے ) چھپائیں وہ چوری ہے ۔
حدیث نمبر: 1214
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عدی بن عمیرہ کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ تم میں سے جس شخص کو ہم کسی عہدے پر مقرر کریں ، پھر وہ ایک سوئی یا اس سے زیادہ کوئی چیز چھپا رکھے ، تو وہ غلول ہے اور قیامت کے دن اس کو لے کر آئے گا ۔ یہ سن کر ایک سانولا سا انصاری کھڑا ہو گیا گویا میں اس کو دیکھ رہا ہوں اور بولا کہ یا رسول اللہ ! اپنا عہدہ مجھ سے لے لیجئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے کیا ہوا ؟ وہ بولا کہ میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ایسا فرماتے تھے ( یعنی ایک سوئی کا بھی مواخذہ ہو گا ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں کہتا ہوں کہ اب بھی ہم جس کو کسی عہدے پر مقرر کریں ، تو وہ تھوڑی یا زیادہ سب چیزیں لے کر آئے ۔ پھر جو اس کو ملے وہ لے لے اور جو نہ ملے اس سے باز رہے ( اس صورت میں کوئی بھی مواخذہ نہیں ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1214