کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: دین خیرخواہی کا نام ہے ۔
حدیث نمبر: 1209
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا تمیم الداری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دین خلوص اور خیرخواہی کا نام ہے ۔ ہم نے کہا کہ کس کی خیرخواہی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی اور اس کی کتاب کی اور اس کے رسول کی اور مسلمانوں کے حاکموں کی اور سب مسلمانوں کی ۔ ( یعنی ہر مسلمان اللہ اور اس کے رسول کی اور اپنے حاکم کی فرمانبرداری کرے اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے حقوق ادا کرے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1209
حدیث نمبر: 1210
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے ، زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے پر بیعت کی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1210