کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو حاکم بنا اور انصاف کیا اس کے لئے کیا کچھ ہے ، اس کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1207
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو لوگ انصاف کرتے ہیں وہ اللہ عزوجل کے پاس اس کی داہنی جانب نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں ( یعنی بائیں ہاتھ میں جو داہنے سے قوت کم ہوتی ہے یہ بات اللہ تعالیٰ میں نہیں کیونکہ وہ ہر عیب سے پاک ہے ) اور یہ انصاف کرنے والے وہ لوگ ہیں ، جو فیصلہ کرتے وقت انصاف کرتے ہیں اور اپنے بال بچوں اور عزیزوں میں انصاف کرتے ہیں اور جو کام ان کو دیا جائے ، اس میں انصاف کرتے ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1207