کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: امام ( مسلمانوں کا حاکم ) جب اللہ سے ڈرنے کا حکم دے اور انصاف کرے ، تو اس کے لئے اجر ہے ۔
حدیث نمبر: 1206
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : امام سپر ( ڈھال ) ہے کہ اس کے پیچھے مسلمان ( کافروں سے ) لڑتے ہیں اور اس کی وجہ سے لوگ تکلیف ( ظالموں اور لٹیروں ) سے بچتے ہیں ۔ پھر اگر وہ اللہ سے ڈرنے کا حکم کرے اور انصاف کرے ، تو اس کو ثواب ہو گا اور اگر اس کے خلاف حکم دے ، تو اس پر وبال ہو گا ۔