کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تم سب راعی ( حاکم ) ہو اور تم سب اپنی رعیت کے بارے میں سوال کئے جاؤ گے ۔
حدیث نمبر: 1201
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا ( حاکم سے مراد منتظم اور نگراں کار اور محافظ ہے ) پھر جو کوئی بادشاہ ہے وہ لوگوں کا حاکم ہے اور اس سے اس کی رعیت کا سوال ہو گا ( کہ اس نے اپنی رعیت کے حق ادا کئے ، ان کی جان و مال کی حفاظت کی یا نہیں ؟ ) اور آدمی اپنے گھر والوں کا حاکم ہے اور اس سے ان کے بارے میں سوال ہو گا اور عورت اپنے خاوند کے گھر کی اور بچوں کی حاکم ہے ، اس سے اس کے بارے میں سوال ہو گا ۔ اور غلام اپنے مالک کے مال کا نگران ہے اور اس سے اس کے بارہ میں سوال ہو گا ۔ غرضیکہ تم میں سے ہر ایک شخص حاکم ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کا سوال ہو گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1201