حدیث نمبر: 1146
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس بستی میں تم آئے اور وہاں ٹھہرے ، تو اس میں تمہارا حصہ ہے اور جس بستی والوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی یعنی لڑائی کی تو ( مال غنیمت کا ) پانچواں حصہ اللہ کا اور رسول کا ہے اور باقی ( چار حصے ) تمہارے ہیں ۔