حدیث نمبر: 1139
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف ایک چھوٹا لشکر بھیجا ، میں بھی اس میں نکلا ۔ وہاں ہمیں بہت سے اونٹ اور بکریاں مال غنیمت میں ملیں ، تو ہم میں سے ہر ایک کے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے اور رسول اﷲ نے ہمیں ایک ایک اونٹ مزید دیا ۔