حدیث نمبر: 1136
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے خیبر کے دن چربی کی ایک تھیلی پائی ۔ میں اس پر لپکا ۔ میں نے دل میں کہا کہ میں اس میں سے کچھ بھی کسی کو نہ دوں گا ۔ کہتے ہیں میں نے پلٹ کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے مسکرا رہے تھے ۔