حدیث نمبر: 1135
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نضیر کی کھجوروں کے درخت کچھ کٹوا دیئے اور کچھ جلوا دیئے ۔ اس موقع پر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے یہ شعر کہے : بنی لوئی ( یعنی قریش ) کے سرداروں اور شرفاء پر یہ آسان ہو گیا کہ بویرہ کا نخلستان آگ کی لپیٹ میں ہے ۔ اور اسی بارہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ ” جو درخت تم نے کاٹے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا ہوا چھوڑ دیا ، وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا اس لئے کہ گنہگاروں کو رسوا کرے “ ( الحشر : 5 ) ۔