کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سفر سے آ کر رات کے وقت گھر آنے کی کراہت ۔
حدیث نمبر: 1118
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو اپنے گھر میں آنے سے ، گھر والوں کی چوری یا خیانت پکڑنے کو یا ان کا قصور ڈھونڈھنے کو آنے سے منع فرمایا ( کیونکہ اس میں ایک تو گمان بد ہے جو شریعت میں منع ہے دوسرے عورت کی دل شکنی کا باعث ہے اور اس میں سینکڑوں خرابیاں ہیں تیسرے اللہ نہ کرے اگر کچھ ہو تو اپنی جان کا خوف ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1118
حدیث نمبر: 1119
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے اپنے گھر میں رات کو نہ آتے بلکہ صبح یا شام کو آتے ( تاکہ عورت کو آراستہ ہونے کا موقع ملے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1119