کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے ۔
حدیث نمبر: 1117
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے تمہارے ایک کو ( یعنی مسافر کو ) سونے اور کھانے پینے سے روکتا ہے ( یعنی وقت پر یہ چیزیں نہیں ملتیں اکثر تکلیف ہو جاتی ہے ) ۔ سو جب تم میں سے کوئی اپنا کام سفر میں پورا کر لے تو وہ اپنے گھر کو جلد چلا آئے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1117