کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اچھے اور قحط کے موسم میں سفر کے متعلق ہدایات اور راستہ پر رات گذارنے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1116
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم چارا اور پانی کے دنوں میں سفر کرو ( یعنی اچھے موسم میں ، جب جانوروں کو پانی اور چارہ وافر ملے ) تو اونٹوں کو زمین سے ان کا حصہ لینے دو اور جب قحط میں سفر کرو ، تو جلدی چلے جاؤ ان پر ( تاکہ قحط زدہ ملک سے جلد پار ہو جائیں ) اور جب تم رات کو اترو تو راہ سے بچ کر اترو ( یعنی پڑاؤ کرو ) کیونکہ رات کے وقت راستے کیڑوں مکوڑوں کے ٹھکانے ہوتے ہیں ۔