حدیث نمبر: 1103
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ ( چند روز میں ) عنقریب کئی ملک تمہارے ہاتھ پر فتح ہوں گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کافی ہو جائے گا پھر کوئی تم میں سے اپنے تیروں کا کھیل نہ چھوڑے ( یعنی نشانہ بازی سیکھے : پستول سے ، کلاشنکوف سے ، راکٹ اور میزائل وغیرہ سے ) ۔
حدیث نمبر: 1104
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبدالرحمن بن شماسہ سے روایت ہے کہ` فقیم لخمی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اس بڑھاپے میں تم ان دونوں نشانوں میں آتے جاتے ہو ، تم پر مشکل ہوتا ہو گا ۔ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بات نہ سنی ہوتی ، تو میں یہ مشقت نہ اٹھاتا ۔ حارث نے کہا کہ میں نے ابن شماسہ سے پوچھا کہ وہ کیا بات تھی ؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو کوئی نشانہ بازی سیکھ کر چھوڑ دے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے یا گنہگار ہے ۔